Time 21 اکتوبر ، 2024
کاروبار

پاکستان کا 2 ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کا فیصلہ

پاکستان نے 2 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ  محمد اورنگزیب  آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے نہیں مانا تھا، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد پر ابتدائی جائزہ رپورٹس کا جائزہ لیا جائےگا۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور  ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔ ان کی  آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، امریکی اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس سمیت دیگر  اداروں کے حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔ 

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔

مزید خبریں :