22 اکتوبر ، 2024
ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی منصوبے پر گفتگو اشتعال انگیزہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ بائیڈن کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اپنے خط میں ایرانی مشن نے کہا کہ امریکا ایران کیخلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا ذمہ دار ہے، امریکا ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمہ دارہوگا۔
ایران کا کہنا تھا کہ امریکا علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی پر تباہ کن نتائج کا بھی ذمہ دار ہوگا۔