Time 22 اکتوبر ، 2024
جرائم

کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا

کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا
4 مزدور دہشتگردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے: پولیس/ فائل فوٹو

پشاور: قبائلی ضلع کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔

پولیس کے مطابق کرم کے علاقے زیمشت خوئداد خیل میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 4 مزدور دہشتگردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :