Time 23 اکتوبر ، 2024
دنیا

ترکیہ: حساس دفاعی ادارے پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نےکیا، حملہ آوروں نےصنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بھی بنا یا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ 

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا۔ 

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دہشت گردی کے حملے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور نیٹو کے سربراہ کی جانب سے بھی  ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :