Time 24 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی: ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی

کراچی: ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی
واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا جہاں گھریلو ملازمہ نے گھرکی مالکن کو بے ہوش کرکے گھر کا صفایا کردیا اور فرار ہوگئی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ہزاروں ڈالر اور سونے کے زیورات لے اڑی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا جہاں گھریلو  ملازمہ نے گھرکی مالکن کو بے ہوش کرکے گھر کا صفایا کردیا اور فرار ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واردات 23 اکتوبر کو ہوئی جس میں گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ پاکستانی روپے، 10 ہزارامریکی ڈالر اور 32 تولہ سونے کے زیوارات چوری کرکے لے گئی جب کہ چوری کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واردات کے بعد فرارہوتی ملازمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی جس میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش ملازمہ واردات کرکے فرار ہورہی ہے، ملازمہ کے ہاتھ نقدی اورطلائی زیورات سے بھرا تھیلابھی دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر سے کچھ دور پیدل چلنے کے بعد ملازمہ رکشے میں فرار ہوگئی۔

مزید خبریں :