Time 24 اکتوبر ، 2024
دنیا

امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کا نیا منصوبہ

امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیا منصوبہ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے کریک ڈاؤن کے مقابلے میں کہیں شدید ہوگا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن شروع کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اس آپریشن کے لیے فوج کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

 امریکی میڈیا نے مزید لکھا ہےکہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے کر ملک بدر کرنے سے پہلے حراستی مراکز میں رکھا جائےگا۔ 

مزید خبریں :