25 اکتوبر ، 2024
کراچی: حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملے پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی مینیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کردیے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جب کہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔