Time 26 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو، جسٹس منصور اور جسٹس منیب بھی شامل

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو، جسٹس منصور اور جسٹس منیب بھی شامل
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہونگے: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تین جج صاحبان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ  اور جسٹس منیب اختر  کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو، جسٹس منصور اور جسٹس منیب بھی شامل
نوٹیفکیشن کا عکس


مزید خبریں :