Time 27 اکتوبر ، 2024
کھیل

25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش، اے کیٹیگری میں کون کون شامل؟

25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش، اے کیٹیگری میں کون کون شامل؟
5 ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، پی سی بی/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے 25 قومی کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، شان مسعود کی "بی "کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔ 

کرکٹ بورڈ کے مطابق سی کیٹیگری کی پیشکش جن کھلاڑیوں کو کی گئی ان میں عبداللہ شفیق، حارث رؤف، ابرار احمد، صائم ایوب، ساجد خان، شاداب خان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں جب کہ نعمان علی کی سی میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ 

25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش، اے کیٹیگری میں کون کون شامل؟
اس بار 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 30 تھی/ فوٹو: جیو نیوز

پی سی بی کی جانب سے عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو ڈی کیٹیگری آفر کی گئی ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق اس بار پانچ ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ 

جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ نہیں ملا ان میں محمد نواز، سرفراز احمد اور عماد وسیم، فہیم اشرف افتخار احمد اور احسان اللہ شامل ہیں۔

طیب طاہر، شاہنواز دھانی محمد حارث، زمان خان، ارشد اقبال، حسن علی اسامہ، میر فخر زمان اور امام الحق بھی کنٹریکٹس حاصل نہ کر سکے۔

واضح رہے اس بار 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 30 تھی۔ 

مزید خبریں :