Time 27 اکتوبر ، 2024
دنیا

سوڈان: طیارے اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

سوڈان: طیارے اور رکشے میں  تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے
حادثے میں رکشے میں سوار 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،فوٹو: سوڈانی میڈیا

سوڈان میں طیارے اور  رکشے میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4  افراد  ہلاک  اور  8  زخمی  ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا۔

ریاست کی زرعی پیداوار اور اقتصادی وسائل کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھوٹا طیارہ فصلوں پر کیڑے مار دوائی کا اسپرے کرکے مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا کہ اچانک سے سامنے لوڈر رکشا  آگیا جس میں زرعی کارکن سوار تھے جو فصل کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔

سوڈان: طیارے اور رکشے میں  تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے
رپورٹ کے مطابق حادثے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے،فوٹو: سوڈانی میڈیا

حادثے میں رکشے میں سوار 4 افراد ہلاک اور 8  زخمی ہوگئے جب کہ طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون اور  رکشا ڈرائیور محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں  طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :