28 اکتوبر ، 2024
پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کردیے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق زہریلا دھواں دینے والی 234 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 72 بند کردی گئیں جبکہ ایسی گاڑیوں پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے بھی ہوئے۔
لیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں ایک راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گئے۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ زدہ کسی بھی سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، ان کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔