Time 28 اکتوبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس نے 91 ہزار کی عبوری حد چھولی

پی ایس ایکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس نے 91 ہزار کی عبوری حد چھولی
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 90722 پوائنٹس ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو  100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 90 ہزار 593 کی بلند ترین سطح بنا کر 89 ہزار 993 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :