Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بشنوئی گینگ کی دھمکیاں، سلمان کی سابقہ بھابھی اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے فکرمند ہوگئیں

پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کچھ روز پہلے فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ آؤٹ سورس کیے جانے والے مراکز کو وہاں کام کرنے والا ڈاکٹر یا اور کوئی ڈاکٹر لے سکا گا، آؤٹ سورس کے عمل میں این جی اوز بھی حصہ لے سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب پائلٹ پروجیکٹ کے طور پریہ کام شروع کررہی ہے، صوبے میں اس وقت 2800 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر ہیں۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ایسے مراکز آؤٹ سورس کیے جائیں گے جن کے حالات خراب ہیں، ڈاکٹر اور عملہ حکومت پنجاب کا ملازم ہی رہے گا۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت آؤٹ سورس مراکز کو فی مریض کے علاج اور دوا کے مناسب پیسے دے گی۔

مزید خبریں :