Time 28 اکتوبر ، 2024
کاروبار

حکومت کا تھاکوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی بہتری کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالرز فنانسنگ کا فیصلہ

حکومت نے تھاکوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالرز فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کیلئے چین سے فنانسنگ کیلئےپاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

اپ گریڈیشن کیلئے چائینیز فرم کو پاکستان کی فرم کے ساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ اپ گریڈیشن پلان میں اعلیٰ معیارکے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان آباد شہروں کے اردگرد بائی پاسز شامل ہیں ۔

بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدہ کیلئے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کرسکتا ہے۔

قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے ورکنگ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ چین سے سی پیک فیز 2 میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4 معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔

مزید خبریں :