Time 29 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

عالمی ثقافتی میلے کے 33 ویں روز تھیٹر پلے بوئنگ بوئنگ پیش

عالمی ثقافتی میلے کے 33 ویں روز تھیٹر پلے بوئنگ بوئنگ پیش
فوٹو: اے سی پی

آرٹس کونسل کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 33 ویں روز شرکا نے قطاروں میں لگ کر ٹکٹ خریدے اور پھر تھیٹر پلے ’بوئنگ بوئنگ‘ دیکھ کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوئے۔

تھیٹر پلے میں گڈو کی لچھے دار گفتگو، نرگس، نجمہ اور زرینہ کو بے وقوف بناتا چرب زبان کنوارا اور چالباز جمیل، جس نے تینوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسایا، جمی کا دوست بشیر پنڈی سے آیا اور گھر کے تماشے دیکھ کر حیران ہوا، پھر بشیر، نجمہ سے دل ہار بیٹھا، کھیل کے آخر میں جمیل کی چالبازی سے بھی پردہ اٹھتا ہے۔

آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو نیوز کے اشتراک جاری عالمی ثقافتی میلے کے آخری ہفتے بھی خوب چہل پہل دکھائی دیتی ہے جہاں ملکی اور بین الاقوامی فنکار حاضرین کو محظوظ کررہے ہیں تو وہیں پولیس کے جوان بھی شرکا کے تحفظ کی ضمانت بنے ہوئے ہیں۔

عالمی ثقافتی میلے میں ورلڈ میوزیکل کانسرٹ، ڈانس پرفارمنس اور تھیٹرکی رنگارنگی اور خوشیوں کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی ہوتا ہے کیوں کہ محافظ اپنا فرض بخوبی نبھارہے ہیں، خواتین کی چیکنک کیلئے بھی اسٹاف تعینات ہے۔

فیسٹیول کے 34 ویں روز سوئیٹزرلینڈ کا تھیٹر گروپ کھیل ’شیم آن یو‘ میں اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دل جیتے گا۔

مزید خبریں :