29 اکتوبر ، 2024
آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم اور حارث رؤف سمیت پاکستان کے اسکواڈ میں شامل 7 ارکان میلبرن پہنچ گئے۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوں گے، ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہونگے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔