Time 29 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات، پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی صورتحال میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی اور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیا۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جہاد میں بھرپور حصہ لیں، بھارت سے تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والی اسموگ سے بچاؤ میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ پر قابو پانے کے ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، لاہور میں سیاہ دھوئیں والی گاڑیاں، چمنیاں بند رہیں گی اور فصلوں کی باقیات جلائی گئیں تو گرفتاریاں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اسموگ کی شدت میں کمی کیلئے لاہور میں ہنگامی ٹریفک پلان جاری کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ کی مقدار انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔ حد نگاہ بھی متاثر ہونے لگی اور  شہریوں میں آنکھ، ناک اور گلے کی شکایات سامنے آنے لگیں۔

مزید خبریں :