Time 29 اکتوبر ، 2024
پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم، سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلئے کیسز علیحدہ کرنے کا عمل شروع

26 ویں آئینی ترمیم، سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلئے کیسز علیحدہ کرنے کا عمل شروع
سندھ ہائیکورٹ میں 21 ہزار آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں، ہائیکورٹ نے رٹ برانچ کو فائلوں کی کلاسیفکیشن کرنے کی ہدایت جاری کردی— فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اہم اقدام کرتے ہوئے متوقع آئینی بینچ اور ریگولر بینچز کیلئے کیسز علیحدہ کرنے کا عمل شروع کردیا۔ 

ہائیکورٹ نے رٹ برانچ کو فائلوں کی کلاسیفکیشن کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں 21 ہزار آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں،  آئینی کیسز کی نشان دہی کرکے درست شیڈولنگ کی جائے۔ 

مراسلے میں تمام کارروائی مکمل کرکے رپورٹ جلد جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئینی درخواستوں کی کلاسیفکیشن کے عمل کے باعث متعلقہ برانچز میں پبلک ڈیلنگ کا وقت محدود رہے گا اور دوپہر 12بجے کے بعد وکلا،عوام اور سائلین کا برانچ میں داخلہ بند کرنے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں۔ 

مزید خبریں :