Time 30 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے لیجنڈ ایتھلیٹ محمد یونس انتقال کرگئے

پاکستان کے لیجنڈ ایتھلیٹ محمد یونس انتقال کرگئے
فوٹو: فائل

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں 27 گولڈ میڈلز جیتنے والے لیجنڈ ایتھلیٹ، اعزازی کیپٹن محمد یونس 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ملک محمد یونس کا شمار 800 اور 1500 میٹر کی دوڑ کے ٹاپ ایتھلیٹس میں کیا جاتا ہے۔

محمد یونس نے نے 1974 میں ایران میں ہونے والے ایشین گیمز میں 1500 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل جیتا، 1970 اور 1978 کے ایشین گیمز میں ملک محمد یونس نے پاکستان کیلئے سلور میڈلز جیتے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق  1973 میں ہونے والی ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں بھی محمد یونس نے پاکستان کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتاتھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق 70 کی دہائی میں محمد یونس کے بنائے ہوئے متعدد قومی ریکارڈز آج تک برقرار ہیں۔

1970 میں ان کا بنایا ہوا 1500 میٹر دوڑ کا ریکارڈ کوئی پاکستانی آج تک نہ توڑ سکا ہے جبکہ 3000 اور 5000 میٹر دوڑ میں بھی ان کے ریکارڈز آج بھی برقرار ہیں۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق میں 1979 ایک حادثے کے بعد ان کا ایتھلیٹکس کا کیرئیر اچانک اختتام پذیر ہوگیا تھا، 1991 میں محمد یونس کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :