30 اکتوبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبارپراختتام کی لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی۔
اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک موقع پر 100 انڈیکس 819 پوائنٹس اضافے سے 91 ہزار 683 کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 577 پوائنٹس کم ہوکر 90 ہزار 286 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس نے آج بلند ترین سطح 91 ہزار 872 بنائی ہے۔
بازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 69 ارب روپے کم ہوکر 11695 ارب روپے ہے۔