30 اکتوبر ، 2024
بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ٹاسک فورس نے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا۔
چیئرمین ٹاسک فورس وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے، نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا۔
اویس لغاری کا کہنا تھا اصلاحات کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوام کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کے اقدامات سے پاور سیکٹر میں جدت اور شفافیت آئے گی جبکہ عام آدمی کی زندگی میں بھی بہتری کی امید ہے۔