31 اکتوبر ، 2024
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔
کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کےدرمیان 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امریکا کی مختلف ریاستوں میں قبل ازوقت پولنگ جاری ہے ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
سابق امریکی صدر اور ریپلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی بدترین قبل از انتخابات دھاندلی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے قریب صدارتی امیدواروں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دے دیا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔