31 اکتوبر ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی اور خطےمیں کشیدگی بڑھنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطرکے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن قائم کیے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ہمراہ قطر میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔