پاکستان

سعودیہ میں ہر سال ایمنسٹی میں بہت لوگ رہا ہوتے ہیں مگر اتنے ہی گرفتار ہوجاتے ہیں: پاکستانی سفیر

سعودی عرب  میں  پاکستان کے  سفیر  احمد فاروق کا کہنا ہےکہ  ہر سال ایمنسٹی میں بہت لوگ  رہا ہوتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار  ہوجاتے ہیں۔

ریاض میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے  پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی اسکلڈ لیبرپربہت اعتماد کرتا ہے، سعودی عرب میں متعدد پاکستانی مختلف  جرائم میں قید ہیں، قیدیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث ہے۔

احمد فاروق کا کہنا تھا کہ  سفارتخانہ کمیونٹی پیغامات جاری کرتا رہتا ہے، سفارتخانہ پیغامات دیتا ہے تاکہ لوگ یہاں رزق حلال کما کر گھروں کو بھیجیں، ویڈیو پیغامات میں تلقین کی جاتی ہےکہ میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں، ہرسال ایمنسٹی میں بہت لوگ رہا ہوتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار ہوجاتے ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہرسال ایمنسٹی میں بہت لوگ رہا ہوتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار  ہوجاتے ہیں، سعودی عرب میں ہائی اسکلڈ  ورکرز کی بہت ڈیمانڈ ہے، ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔

مزید خبریں :