Time 31 اکتوبر ، 2024
پاکستان

میاں عامر پی بی اے کے چیئرمین اور میر ابراہیم رحمان وائس چیئرمین منتخب

میاں عامر پی بی اے کے چیئرمین اور میر ابراہیم رحمان وائس چیئرمین منتخب
پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 25-2024 کراچی میں منعقد ہوا،فوٹو: فائل

کراچی: دنیا نیوز کے  میاں عامر  محمود  پاکستان براڈکاسٹر  ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے  چیئرمین  اور  جیو نیوز  کے  سی ای او  میر  ابراہیم  رحمان  وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 25-2024 کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹیگری سے تعلق رکھنے  والے ارکان نے شرکت کی۔

 اجلاس میں میاں عامرمحمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب کیاگیا۔ اےآروائی کے سلمان اقبال کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔

جیو نیوز کے سی ای او میر ابراہیم رحمان کو  وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ڈان نیوز  کے شکیل مسعود حسین کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ آج ٹی وی کے احمد زبیری کو  جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

کےٹی این کے اطہرقاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ آزاد اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار  کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے،  امید ہے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید خبریں :