Time 01 نومبر ، 2024
پاکستان

بیرسٹرسیف نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے پاکستان تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈراسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں مگر پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔

مزید خبریں :