02 نومبر ، 2024
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔
سعودہ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے،
انہوں نے کہا کہ ایران بھی سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔