02 نومبر ، 2024
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ ہمیں حکومت پراعتماد ہے اور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بات ٹرمپ تک لے آئی ہےکہ ٹرمپ آئے گا تو چھڑائے گا، پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا، وہ اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کچھ کہتی ہیں اور اہلیہ کچھ کہتی ہیں، پارٹی کا کے پی گروپ کچھ کہتاہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتا ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت پراعتماد ہے اور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔