Time 02 نومبر ، 2024
جرائم

اسلام آبادمیں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت لُٹ گئے

اسلام آباد کے علاقے راول ٹاؤن میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسد مروت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمے کی درخواست دی ہے۔

 در خواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کےمیڈیا ڈائریکٹر  اسد مروت اپنے بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن پہنچے تو موٹرسائیکل ملزمان نے روکا۔

درخواست کے مطابق  ملزمان اسد مروت اور ان کے اہلخانہ سے 6 لاکھ روپے، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :