02 نومبر ، 2024
لاہور میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔