02 نومبر ، 2024
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے مختلف بیماریاں سامنے آنے لگیں۔
وفاقی وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 51 فیصد سے زائد افراد اینٹی بائیوٹک ادویات از خود خرید کر استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہیں جب کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ، ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں سامنے آئیں ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ اتائیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کی بڑی وجہ ہے، کوالیفائیڈ ڈاکٹرزکی جانب سے بھی اینٹی بائیوٹک ادویات غیرضروری طورپرتجویزکرنا اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا سبب ہے۔
حکام کے مطابق اس کے علاوہ پولٹری اور لائیو اسٹاک میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے۔