Time 03 نومبر ، 2024
پاکستان

حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگئی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کےکاروباری وفد نے ملاقات کی۔ زبیرعیسیٰ کی سربراہی میں وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بزنس ٹوبزنس تعلقات کومزید بہتربنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کےلیے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔

حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگئی: وزیراعظم
لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کےکاروباری وفد نے ملاقات کی— فوٹو: پی آئی ڈی

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کاروباری برادری کوایس آئی ایف سی کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

مزید خبریں :