05 نومبر ، 2024
کراچی میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب گڑھا کھودتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق شورم کیلئے پی ایم ٹی لگانے کے دوران کھدائی کی جا رہی تھی، تاریں لگانے کیلئے 20 سے 25 فٹ گا گڑھا کھودا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پی ایم ٹی لگانے کے بعد کنکشن کا کام جاری تھا کہ نیچے کام کرنے والے مزدوروں کے اوپر مٹی کا تودہ گر گیا، جس سے دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مٹی میں دب جانے والے ایک مزدور کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، اس کی حالت بہتر ہے۔