Time 05 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

طلاق کی خبریں: ابھیشیک کی اپنی دوسری شادی کیلئے ماضی کی ٹوئٹ وائرل

طلاق کی خبریں: ابھیشیک کی اپنی دوسری شادی کیلئے ماضی کی ٹوئٹ وائرل
بھارتی میڈیا پر ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی وجہ اداکارہ نمرت کور اور ابھیشیک کا غیر مبینہ ازدواجی تعلق قرار دی جارہی ہے/فوٹوفائل

بھارتی میڈیا پر ایک طرف اسٹار کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن  کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہیں تو دوسری طرف ابھیشیک کے اداکارہ نمرت کور سے مبینہ غیر ازدواجی تعلق کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں جاری  ہیں۔

اگرچہ ابھیشیک ایشوریا سے طلاق کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں اور ایشوریا نے ہر خبر پر چپ سادھ لی ہے لیکن اس کے باجود دونوں کا سال بھر  سے زیادہ عوامی مقامات پر  ایک دوسرے سے علیحدہ نظر آنا ان افواہوں کو ہوا دے رہا  ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان ازدواجی تعلقات خراب ہونے اور نوبت علیحدگی تک جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

  جب ابھیشیک نے ایشوریا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے قیاس آرائی کرنیوالوں پر طنز کیا

ابھیشیک ایشوریا کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے 3   سال بعد 2014 میں بھی ابھیشیک ایشوریا کے درمیان مبینہ طلاق کی افواہوں نے زور پکڑا تھا  جس کے بعد ابھیشیک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ان قیاس آرائیوں کا جواب دیا تھا۔

طلاق کی خبریں: ابھیشیک کی اپنی دوسری شادی کیلئے ماضی کی ٹوئٹ وائرل

اداکار نے مئی 2014 میں کی گئی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ٹھیک ہے، مجھے یقین ہوگیا کہ میں طلاق لے رہا ہوں،  مجھے بتانے کے لیے شکریہ! کیا آپ مجھے یہ بتانا بھی پسند کرینگے کہ میں پھر سے شادی کب کر رہا ہوں؟ شکریہ'۔

ابھیشیک کا یہ بیان  دراصل  ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی طنزیہ انداز میں تردید تھا۔

ماضی میں طلاق کے سوال پر ایشوریا کا رد عمل 

حال ہی میں ایشوریا رائے کی ابھیشیک کے ساتھ ماضی میں میزبان اوپرا ونفرے کے شو  کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اوپرا نے دونوں کی مہنگی ترین شادی کو بنیاد بناتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اتنے بڑے جشن کے بعد طلاق لینا کتنا مشکل ہوگا۔ 

اس پر ایشوریا رائے نے سختی سے جواب دیا کہ ہم ایسا مذاق میں بھی نہیں سوچ سکتے‘۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کا یہ خوبصورت جوڑا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا جس کے گھر 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید خبریں :