Time 05 نومبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 92 ہزار 304کی بلند ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 92 ہزار 304کی بلند ترین سطح پر بند
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی ہے،فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بندش سے قبل 100 انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار  514  بنائی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح  92 ہزار 514  بنائی ہے۔

بازار  میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 11858 ارب روپے ہے۔