Time 05 نومبر ، 2024
کاروبار

روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا

روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا
فوٹو: فائل

انٹربینک میں ڈالر 5  پیسے  اور  اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک  میں گزشتہ روز  ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے اضافے سے 278 روپے 74 پیسے ہے۔