Time 05 نومبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، وہ 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر فائنل جیت چکے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے قبرض کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دی۔

آصف کی سیمی فائنل میں کامیابی کا اسکور 53-57،5-71، 0-94، 6-111، 45-77، 9-73، 24-74 اور 51-58 رہا۔

محمد آصف نے سیمی فائنل کے چوتھے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔ ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد آصف نے مسلسل چار فریمز جیتے تاہم ساتواں فریم حریف کے نام رہا۔

آصف نے آٹھویں فریم کو فیصلہ کن بناکر کامیابی اپنے نام کرلی۔ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، وہ 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر فائنل جیت چکے ہیں۔

آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔ انڈیا کے پنکج ایڈوانی نے چار فائنل کھیلے، تین جیتے، ایران کے عامر سرکوش تین فائنل میں ایک بھی ٹائٹل نہ جیت سکے۔

مزید خبریں :