Time 05 نومبر ، 2024
دنیا

وزیر دفاع پر اعتماد نہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نے یواف گیلانٹ کو برطرف کردیا

وزیر دفاع پر اعتماد نہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نے یواف گیلانٹ کو برطرف کردیا
اسرائیلی وزیر اعظم نیتتن یاہو اور پسمنظر میں وزیر دفاع یواف گیلانٹ

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دوران جنگ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کردیا۔

یواف گیلانٹ کی جگہ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے خط میں یواف گیلانٹ کو کہا گیا ہے کہ اس خط کے موصول ہونے کے 48 گھنٹے بعد وہ وزیر دفاع کے عہدے سے برطرف ہوجائیں گے۔

نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد نہیں رہا۔

یواف گیلانٹ نے گزشتہ روز 7 ہزار قدامت پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی بن گویر نے اس فیصلے کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ یواف گیلانٹ ’جیت‘ میں ایک رکاوٹ تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سیاسی مفادات کے لیے قومی سلامتی کو داؤ پر لگارہے ہیں۔

مزید خبریں :