Time 06 نومبر ، 2024
کاروبار

ایف بی آر کا تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ، بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں ہونگی

ایف بی آر کا تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ، بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں ہونگی
ادارہ چھوٹے خوردہ فروشوں یا تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے معتبر معلومات کی بنیاد پر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دے رہا ہے۔

ادارہ چھوٹے خوردہ فروشوں یا تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے معتبر معلومات کی بنیاد پر بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرے گا۔

ایف بی آر اب ریٹرنز، ڈیٹا سکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے ریٹیلرز ، دکانداروں/ تاجروں کو رجسٹر کرے گا اور فی دکان/ ریٹیل آؤٹ لیٹ پر فکسڈ ٹیکس کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دے گا۔

اس پالیسی پر نظرثانی کی آئی ایم ایف نے توثیق کی ہے یا نہیں یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا کیونکہ تاجر دوست اسکیم مطلوبہ محصول وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ 

پہلی سہ ماہی میں ہدف 10 ارب روپے رکھا گیا تھا اور دوسری سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر) کی مدت کے لیے ٹی ڈی ایس کی وصولی 23.4 ارب روپے تک جانے کا ہدف تھا۔ 

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ٹی ڈی ایس کے ذریعے 50 ارب روپے کی وصولی کےلئے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں :