06 نومبر ، 2024
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن سے روانگی کے موقع پر کہا کہ جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔
نواز شریف جنیوا جانے کیلئے لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔ لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔
اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں نواز شریف کا کہناتھاکہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔
مریم نواز کی صحت سےمتعلق بتایاکہ وہ ٹھیک ہے۔
نواز شریف جنیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے۔ مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کے بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہ وہاںاپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔
ان کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا اور مریم نواز جنیوا میں اپنا علاج مکمل کراکر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔