07 نومبر ، 2024
پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دیکر شادی کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور کے علاقے چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی اور پھر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلا لیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اکتوبر میں گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا کر خواجہ سرا افتخار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار خواجہ سرا اغوا کار سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔