07 نومبر ، 2024
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر ہفتے کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک پاکستان نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔