Time 07 نومبر ، 2024
صحت و سائنس

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے نگران دور میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

محکمہ صحت  خیبرپختونخوا نے نگران دور میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں
فوٹو: فائل

محکمہ صحت  خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام محکموں سے نگران دور میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ ریگولیشن ونگ نے تمام محکموں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق 24 اکتوبر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نگران دور حکومت میں بھرتیوں کا ڈیٹا اکھٹا اور  تصدیق کرے گی۔ غلط ڈیٹا کی فراہمی پر محکمے کی سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک ڈیٹا تصدیق کے لیے ڈیٹا فنانس ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیا جائے۔ تمام ڈیپارٹمنٹ مقررہ فارمیٹ پر 3 دنوں کے اندر تفصیلات فراہم کریں۔

مزید خبریں :