Time 08 نومبر ، 2024
کاروبار

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد
حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا۔ فوٹو فاءل

اسلام آباد: حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کردیا۔

حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، شوگر ملز کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیو نکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :