Time 08 نومبر ، 2024
کاروبار

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کو 11.84 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کو 11.84 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول
اکتوبر 2023 کے مقابلے رواں اکتوبر 24 فیصد اضافی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں: اسٹیٹ بینک/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں ترسیلات 7 فیصد زائد ہیں اور اکتوبر میں ورکرز ترسیلات 3.05 ارب ڈالر رہیں جب کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے رواں اکتوبر 24 فیصد اضافی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.92 ارب ڈالر بھیجے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں 76.67 کروڑ ڈالر بھیجے۔

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کو 11.84 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول

عرب امارات سے 4 ماہ میں 2.33 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں اور اکتوبر میں عرب امارات سے 62 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 11.84 ارب ڈالر بھیجے، رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اوسط 2.96 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں، مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 35 فیصد زائد ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔