Time 08 نومبر ، 2024
کھیل

آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے: محسن نقوی

آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے: محسن نقوی
بولرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ کیے: چیئرمین پی سی بی—فوٹو: ای ایس پی این

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں تاریخ ساز فتح پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو دل کی  گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، بولرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ کیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی، بہترین پرفارمنس پر حارث، شاہین، رضوان، صائم  اور عبداللہ  تحسین کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے، اس بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے میدان میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا اور نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں :