09 نومبر ، 2024
لاہور: گجر پورہ میں معمولی جھگڑے کے بعد صلح کے لیے بلائی گئی پنچائت میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گجر پورہ میں جبران، بختیار اور صدام خان نامی افراد کی 4 روز قبل مقتول صدام مغل اور اس کے بھائی قیصر سے لڑائی ہوئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ علاقہ معززین کے کہنے پر فریقین صلح کے لیے چائنہ اسکیم میں اکٹھے ہوئے، اسی دوران ان میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نےفائرنگ کردی ، گولیاں لگنے سے صدام مغل موقع پر ہلاک جب کہ اس کا بھائی قیصر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔