Time 09 نومبر ، 2024
پاکستان

پختونخوا حکومت کی مطالبات ماننے کی یقین دھانی، پرائمری اساتذہ کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پختونخوا حکومت کی مطالبات ماننے کی یقین دھانی، پرائمری اساتذہ کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکول اساتذہ اپ گریڈیشن سیمت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیے ہوئے تھے— فوٹو: فائل/ پی پی آئی

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کی یقین دھانی کے بعد پرائمری اسکول ٹیچرز نے پانچ روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے پیر سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکول اساتذہ اپ گریڈیشن سیمت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیے ہوئے تھے۔ ٹیچرز اور حکومتی اراکین پر مشتمل جرگہ میں کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد ٹیچرز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے پرائمری اسکول ٹیچرز کی تعیناتی کنٹریکٹ کے بجائے ریگولرائز کرنے جبکہ بھر تی کے اسکیلز بڑھانے اور پرائمری اسکول ٹیچرز کی مستقل تعینانی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی مسئلے کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی۔

ٹیچرز احتجاج کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زیادہ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ چار روز تک معطل رہا جس سے لاکھوں طلبہ متاثر ہوئے۔

مزید خبریں :