10 نومبر ، 2024
گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اروپ کے علاقہ مکی روڈ پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔
پولیس کے مطابق بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے۔