10 نومبر ، 2024
بھکر میں پسند کی شادی کی ضد پر باپ اور بھائی نے لڑکی کومبینہ طورپر نہر میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز باپ اور بھائی نے پسند کی شادی کی ضد پر لڑکی کو نہر میں پھینکا اور بعد میں خود موٹر سائیکل نہر میں گرنے کی اطلاع دے کر واقعے کو حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایاکہ تھل کینال میں پھینکے جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لڑکی کی بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔